بلوچستان کی ترقی پر اپوزیشن کا منفی کردار دیکھ کرافسوس ہوتا ہے،جام کمال

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی پر اپوزیشن کا منفی کردار دیکھ کرافسوس ہوتا ہے، 10سالہ شورش سے متاثرہ علاقوں میں ترقی کے عمل کو بھی متنازعہ بنایا جارہا ہے، میں تمام منصوبوں، ان کے دوروں، ویڈیوز اور پیش رفت شیئر کرتا ہوں اب بھی کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کام کہاں ہے۔یہ بات انہوں نے ٹوئٹرپر اپنے ایک بیان میں کہی، وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پر اپوزیشن کا منفی کردار دیکھ کر افسوس ہوتا ہے پہلے وہ صوبائی پی ایس ڈی پی کی مخالفت کرتے ہیں پھر اس کے خلاف عدالت میں جاتے ہیں اور اب جب ان علاقوں میں ترقی اور منصوبہ بندی ہو رہی ہے جنہیں 10 سال شورش نے متاثر کیا تو وہ اس کو بھی متنازعہ بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ایک بات پر حیران ہوں کہ میں تمام منصوبوں، ان کے دوروں، ویڈیوز اور پیش رفت شیئر کرتا ہوں اب بھی کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کام کہاں ہے مالی سال 2018-19،2019-20،2020-21کے پی ایس ڈی میں بہت سے ایسے منصوبے شامل تھے جن سے بہت سے شعبوں میں کام ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری تمام چیزیں ہمارے نبی کے نام کے لئے قربان ہیں اور ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے اپنے کردار سے یہ بات انتہائی عملی انداز میں دکھانی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں