مکران کی ٹرانسپورٹ تین روز سے بند ہے،ڈی سی تربت کا تبادلہ اور بلاجواز تنگ کرنا بند کیا جائے،ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ میں ٹرانسپورٹرز کا کو بلاجواز تنگ کرنے اورکسٹم اور لیویز تربت کے ناروا رویئے کیخلاف پریس کانفرنس، پریس کانفرنس میں بلوچستان کے مختلف روٹس سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی جس میں مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ, ایف سی,کسٹم اور لیویز ٹرانسپورٹرز کو بلاجواز تنگ کرنے اورکسٹم اور لیویز تربت کے ناروا رویئے کے خلاف مکران کے ٹرانسپورٹرز گزشتہ 3 روز سے سراپاء احتجاج ہیں مکران, پنجگور, تربت اور گوادر کی جانب ٹرانسپورٹ گزشتہ 3 روز سے بند ہے آئی جی پولیس کے ایکشن پر تمام قومی شاہراہوں پر پولیس ناکے ختم اور ٹرانسپورٹرز نے سکھ کا سانس لیا, ڈپٹی کمشنر تربت کا تبادلہ اور لیویز کے بلاجواز تنگ کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے حکومت اپنے رویئے میں لچک پیدا کرے اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات میں کمی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں