شہروز سبزواری صرف شارٹ میں جاگنگ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے

کراچی (آئی این پی)معروف اداکار شہروز سبزواری صرف شارٹ میں جاگنگ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروزسبزواری کے بیٹے اداکار شہروز سبزواری کو اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پر شہروز سبزواری کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ افطار سے قبل سڑک پر جاگنگ کررہے ہیں لیکن اس دوران صرف شارٹ پہننے کی وجہ سے انہیں صارفین تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کے لباس پر تنقید کی ہے اور کہا کہ پردہ صرف خواتین کے لیے نہیں ہے بلکہ مردوں کو بھی اس حوالے سے سنجیدہ رویہ اپنانا چاہیے اور اپنے آپ کو مناسب طریقے سے ڈھانپنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں