تفتان بارڈر سے زائرین کی آمد جاری، قرنطینہ منتقل

تفتان (نامہ نگار)ایران سے تفتان امیگریشن گیٹ سے آٹھ پاکستانی زائرین کی آمد،اسکریننگ کے بعد قرنطینہ میں منتقل کیا گیا مقامی انتظامیہ کے مطابق ایران سے تفتان امیگریشن گیٹ سے آٹھ پاکستانی زائرین آگئے جنکی محکمہ صحت کے اہلکاروں نے اسکریننگ کرکے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا اس وقت تفتان قرنطینہ میں 94 زائرین موجود ہے پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں موجود زائرین ہرممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے زائرین کو چودہ دن رکھنے کے بعد کورونا علامت ظاہر نہ ہونے پہ گھروں کیلئے چھوڑ دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں