ترک مسلح افواج نے عراق کے علاقے قندیل میں 4 اہداف کو تباہ کردیا
انقرہ : ترک مسلح افواج نے عراق کے علاقے قندیل میں پائے جانے والے 4 اہداف کو فضائی کارروائی سے تباہ کردیا ہے۔ وزارت قومی دفاع کی جانب سے دیئے گئے بیان میں، بتایا گیا ہے کہ شمالی عراق میں میٹینا اور آواشین-بسیان علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے فوجی آپریشن منصوبہ بندی کے ساتھ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قندیل کے علاقے میں پائے جانے والے تمام 4 اہداف کو فضائی کارروائی سے تباہ کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


