ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر مسئلے پر ثالثی کے پیشکش کردی
نئی دہلی،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کشمیر مسلئے پر پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش کردی انہوں نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر ایک مسئلہ ہے وہ دونوں اس پر طویل عرصہ سے کام کررہے میں اس پر ثالثی کے لیے تیار ہوں مودی ایک مذہبی شخصیات اور سخت انسان ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عمران خان اور نریندر مودی کے ساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں متنازع شہریت قانون سے متعلق سوال کے جواب ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا داخلی مسئلہ ہے واضحرہے کہ گزشتہ سال بھی اقوام متحدہ کے اجلاس سے قبل عمران خان سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی
Load/Hide Comments