کوئٹہ، حکومت بلوچستان نے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر یوم علی کے جلوس اور مجالس پر پابندی عائد کردی
کوئٹہ حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر 22رمضان المبارک کو یوم علی کی مناسبت جلوس نکالنے اور مجالس پرپابندی عائد کردی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ(جنرل)کے مطابق حکومت بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تر سماجی،ثقافتی،سیاسی اور کھیل کے پروگرامز،جلسہ جلوس اور ان ڈورز وآؤٹ ڈورز پروگراموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے،کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ 22رمجان المبارک کو یوم علی کی مناسبت سے جلوس نہ نکالاجائے اور عوامی صحت کے مفاد میں مجالس اور اجتماع سے گریز کیاجائے
Load/Hide Comments


