پشین میں یوٹیلٹی اسٹور پر عوام کو سستے دموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی شروع

پشین:ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع پشین میں بھی وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک یوٹیلیٹی سٹور ریلیف پیکچ کے تحت عوام کو روز مرہ استعمال 19 ضروری اشیاء بشمول چینی آٹا دالیں سفید چنے کھجور چاول جائے گھی آئل بیسن مشروبات اور مصالحہ جات کی سستے داموں پر فروخت جاری ہے، شہریوں کا کہناہیکہ ضلع پشین میں یوٹیلیٹی اسٹوروں پر آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے رش زیادہ ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد مزید بڑھایا جائے رمضان کے ماہ مقدس میں بازاروں اور اوپن مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے خریداری کیلئے بڑی تعداد میں یوٹیلیٹی سٹورز کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں