پاکستان اور ایران کے مابین راہداری کے ذریعے آمد و رفت بند کردی گئی، ڈپٹی کمشنر پنجگور

پنجگور (نامہ نگار) پاکستان اور ایران کے مابین راہداری نامہ بابت آمد و رفت کا نظام بند کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین راہداری کا نظام مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے، اب کوئی بھی شخص راہداری کے ذریعے سفر نہیں کرسکتا۔ نیا نظام پاسپورٹ اور ویزا سسٹم پر مبنی ہوگا۔ واضح رہے سرحدی علاقوں کے لوگوں کو ڈپٹی کمشنر یا دیگر مقامی حکام راہداری کے ذریعے ایران جانے اور آنے کی اجازت دی جاتی تھی، اب اس سسٹم کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں