گلیشیئر کے پگھلنے کی رفتار تیز ہو گئی

لندن : گزشتہ بیس برسوں کے دوران دنیا بھر میں گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات ایک نئے بین الاقوامی مطالعاتی جائزے کے نتیجے میں سامنے آئی۔ جائزے کے مطابق سن دو ہزار اور دو ہزار چار کے درمیان عالمی سطح پر گلیشیئرز کے پگھلنے سے ہر سال اوسطا دو سو ستائیس بلین ٹن برف ناپید ہو گئی۔ اس کے برعکس دو ہزار پندرہ سے دو ہزار انیس تک کے عرصے میں گلیشیئرز کے پگھلتے جانے کا سالانہ حجم اوسطا دو سو اٹھانوے بلین ٹن رہا۔ اس صورت حال نے کرہ ارض پر تقریبا تمام دو لاکھ بیس ہزار گلیشیئرز کو متاثر کیا ہے۔ اس تحقیقی مطالعے کے ماہرین اس نتیجے پر بھی پہنچے کہ ان گلیشیئرز کا پگھلنا ہی عالمی سمندروں کی سطح میں اضافے میں سے بیس فیصد سے زائد کا سبب بنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں