صحافی کے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، نواب زہری

کوئٹہ:چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ میں صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل کی مذمت، سابق سیکرٹری ملک عبدالصمد خواجہ خیل کی وفات اور وفاقی سیکرٹری سردار اعجاز احمد جعفر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بد امنی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح نے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی عبدالواحد رئیسانی کو ہم چھین لیا جس پر دلی رنجیدہ ہے واقعہ کی بھر پور الفاظ میں مذمت اور مطالبہ کرتا ہوں کہ عبدالواحد رئیسانی کے قاتلوں کو فور ی طو ر پر قانون کی گرفت میں لا یا جائے انہوں نے قبائلی رہنماء سابق سیکرٹری عبدالصمد خواجہ خیل کی وفات پر بھی گہرے دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی قبائلی اور سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھیں ان کی وفات سے صوبہ کو نقصان پہنچا ہے، نواب ثناء اللہ زہری نے وفاقی سیکرٹری سردار اعجاز جعفر کی والدہ کے انتقال بھی دکھ کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صدمہ برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطاء فرمائے

اپنا تبصرہ بھیجیں