جھل مگسی،نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

اوستہ محمد:جھل مگسی کے علاقہ گوٹھ چانڈرامہ کے قریب گنداواہ روڈ پر نا معلوم مسلح افراد نے دین محمد اور نثار احمد دھرپالی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مقتولوں کا تعلق ایک کا بھاک اور دوسرے کا ڈیرہ مراد جمالی سے تھا وہ جا رہے تھے کہ انہیں قتل کیا۔اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نے نعشیں قبضہ میں لے کر گندا واہ اسپتال لے کر مقتولوں کے ورثا کی تلاش کی اور ملزمان کے گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کی قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی مزید کاروائی لیویز فورس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں