عمران خان کا دہلی میں فسادات کیخلاف عالمی برادری سے اقدامات کا مطالبہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری مذہبی فسادات پر عالمی برادری سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر آغاز تھا اب بھارت میں 20 کروڑ مسلمان ہدف ہیں، نازی نظریات سے متاثرہ آر ایس ایس نے ایک ارب سے زائد آبادی والی جوہری ریاست پر قبضہ کرلیا ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جیسا کہ میں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش گوئی کی تھی کہ ایک مرتبہ جن بوتل سے باہر آجائے گا تو خون ریزی شدید ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر آغاز تھا اب بھارت میں 20 کروڑ مسلمان ہدف ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم بھارت میں دیکھ رہے ہیں کہ نازی نظریات سے متاثرہ راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس)نے ایک ارب سے زائد آبادی والی جوہری ریاست پر قبضہ کرلیا ہے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب بھی نفرت پر مبنی کوئی نسل پرستانہ نظریہ چھا جاتا ہے تو اس کا نتیجہ خون ریزی کی صورت میں نکلتا ہے