چمن ، عسکریت پسندوں کی جانب سے مزدوروں پر مبینہ گرینیڈ حملہ، ایک مزدور جاں بحق 4زخمی
چمن (انتخاب نیوز)پولیس ذرائع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرانے چمن میں عسکریت پسندوں کی جانب سے کمین گاہ میں سوئے ہوئے مزدوروں پر مبینہ ہینڈ گرینیڈ حملے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، جبکہ تین زخمی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جاں بحق مزدور کی شناخت 28 سالہ نصرالدین ولد غلام فرید، سکنہ کشمور سندھ کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات میں مصروف ہے۔مزدور چمن میں ایک زیر تعمیر منصوبہ پر مزدوری کررہے تھے
Load/Hide Comments


