بلیدہ میں طالب علم قتل، ملزمان فرار

تربت (نمائندہ انتخاب) بلیدہ میں نامعلوم افراد نے ایک طالب علم کو قتل کر دیا، بلیدہ سے آمدہ اطلاع کے مطابق سلو بلیدہ کے رہائشی یاسر ولد ظفر کو اتوار کی شب نماز عشاء کے وقت نامعلوم افراد نے فون کرکے بلایا اور اپنے ساتھ لے گئے اور میناز کے علاقے میں انہیں قتل کرکے فرار ہوگئے، ملزمان مقتول کا موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ یاسر کراچی میں زیر تعلیم تھے اور عید کی چھٹیوں کے سلسلے میں 2 روز قبل گھر آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں