چےئرمےن مےونسپل کمےٹی لورالائی کیخلاف 31 کونسلران کی جانب سے تحریک عدم اعتماد

لورالائی (یو این اے) چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی عزیز پٹھان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی درخواست16 اپرےل کو جمع کرائی گئی، جس پر آج باقاعدہ ووٹنگ کی گئی، پرائزائےڈنگ کے فرائض وائس چےئرمےن مونسپل کمےٹی لورالائی محمد طاہر نے ادا کےے جبکہ سیکرٹری کے فرائض چےف آفےسر حفےظ منےر کرد نے ادا کےے، لورالائی میونسپل کمیٹی کے ٹوٹل 35 کونسلران ہیں 31 کونسلران نے ووٹ کاسٹ کیے ایک ووٹ ریجکیٹ ہوا 30 کونسلران نے چےئرمےن عزیز پٹھان کیخلاف ووٹ کاسٹ کےے چیئرمین عزےز پٹھان نے 13 ماہ کا عرصہ گزارے، چےئرمےن کا انتخاب بعد مےں کےا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں