چاغی میں فائرنگ کا تبادلہ، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

چاغی(یو این اے )پاک افغان سرحدی علاقہ مکنٹو ک کے پہاڑی علاقے میں لیویز اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دو ڈاکووں کو لیویز نے زخمی کرکے گرفتار کر لیا ، میجر رسالدار طاہر خان زرکون کے مطابق ڈاکووں نے پہاڑی علاقے میں کپڑوں کے سوداگر کو لوٹ کر فرار ہونے کی اطلاع ملتے ہی ہم لیویز عملہ کے ساتھ تعاقب میں روانہ ہوگئے ۔ موکنٹوک کے پہاڑی علاقے میں ڈاکووں نے فورس کو دیکھ کر فائر کھول دیا ، فائرنگ کے تبادلے پر پرویز اور نزیر نامی ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جنکے قبضے سے مسروقہ چوری شدہ سامان ،موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں