امن دشمن واقعات کا تعلق افغانستان سے ہے ، سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حالیہ امن دشمن واقعات کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، امن دشمنوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس بریفنگ میں کہی ۔انہوںنے کہاکہ ٹی ٹی پی کے امن دشمن پاکستان میں بے امنی کے لیے افغان سر زمین استعمال کر رہے ہیں، امن دشمنوں ، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی سرکوبی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں