بلوچستان حکومت میں متوقع تبدیلی، خضدار میں ایم پی ایز کی بیٹھک
خضدار: صوبہ بلوچستان میں وزیر اعلی ٰ بلوچستان کی تبدیلی یا عدم اعتماد کی تحریک بلوچستان اسمبلی کے اراکین جھلاوان کے دل بی این لی کے مرکز خضدار میں اہم مشاورت کی اور اپوزیشن کی طرف وزیر اعلیٰ کے لئے ایک نام پر اتفاق پیدا کرنے کی کوشش۔ ذرائع نے بتا یا ہے مبینہ طور بی این پی کے مرکزی فنانس سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی، رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ، رکن صوبائی اختر حسین لانگو خضدار کے ایم پی اے سے خصوصی مشاورت کی ہے اراکین اسمبلی نے خضدار کے ایم پی اے کے ہمراہی اہم سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ایک سیاسی عشائیہ میں شرکت کی۔ یہ عشائیہ خضدار کے ایک کاروبارئی و قبائلی رہنما کی طرف سے بلوچستان اسمبلی کے اراکین کے اعزاز میں دی گئی تھی اس قبائلی رہنما کے عشائیہ میں کچھ ایسے لوگوں کی شرکت بھی ہوئی ہے جن کے نامنظر عام پر نہیں لائے جارہے ہیں خضدار کے جس رہنما نے ان اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے، وہ اہم سرکاری مشاورت کار سمجھا جاتا ہے جبکہ بعدازان اراکین اسمبلی کا ایم پی اے کے گھر پر جہاں انہوں نے رات گذاری تھی بھی ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے اس میٹنگ بھی ایم پی ایز کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بی این پی کے کچھ رہنماؤں نے نال میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو سے بھی ملاقات کی۔


