بھارت میں سوشل میڈیا پر پابندی، واٹس ایپ کا حکومت کو چیلنج

نئی دہلی :بھارت میں مودی سرکارنے ایک اور بزدلانہ قانون کی آڑ میں سچائی کو دنیا سے چھپانے کی کوشش کی جس کیخلاف واٹس ایپ نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ بھارت میں آج سے سوشل میڈیا کے متعلق نئے قوانین کا اطلاق ہونا تھا۔

واٹس ایپ کے مطابق نئے ڈیجیٹل قواعد سے صارف کی پرائیویسی ختم ہوجائے گی، کیونکہ بھارتی حکومت نے نئی پالیسی کے تحت سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجنے والوں کی شناخت مانگی ہے۔

نئے قوانین کا مطلب ہے کہ کمپنی کو واٹس ایپ پر بھیجے گئے ہر میسج پر نظر رکھنی ہو گی۔ تاہم گوگل اور فیس بک نے کہا ہے کہ وہ نئے قوائد پر عمل کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔

بھارت میں حکومت نے فیس بک، ٹوئٹر اور اس جیسے دیگر بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے نئے قوانین کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بھارتی حکام کی شکایت پرکسی بھی مواد کو 36 گھنٹوں کے اندر ہٹانا ہوگا۔

قانون کے تحت ضابطوں پر عمل درآمد کے حوالے سے 25 فروری کو نوٹس جاری کرکے تین ماہ کے اندر اپنا جواب دینے کی ہدایت کی تھی۔ اور ایسا نہ کرنے پر ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا کہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں