کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیت فی کلو 6 سو روپے ہوگئی

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عوام کی جانب سے مرغی کی خریداری کے بائیکاٹ کے بعد قیمت فی کلو 7سو روپے سے کم ہوکر 6سو روپے ہوگئی ہے اگر مزید ایک ہفتہ بائیکاٹ جاری رہا تو مرغی کی قیمت 4سو روپے فی کلو فروخت ہوگی برالر ایسو سی ایشن کی جانب سے دو روز قبل ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا اور ساتھ ہی مرغی کی گوشت کی قیمت 7سو روپے فی کلو طے کر لی تاہم عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر مرغیوں میں بیماری کے حوالے سے چلنے والے مہم کے بعد مرغی خریدنا انتہائی کم کردیا جس کی وجہ سے مرغی کی قیمت میں ایک رو ز کے اندر سو روپے کمی آئی اگر مزید ایک ہفتہ بائیکاٹ جاری رہا تو مرغی کی قیمت فی کلو 4سو روپے فی کلو تک پہنچ جائیگی ذرائع نے خبررساں ادارے ”یو این اے “ کو بتا یا کہ مقامی ڈیلر جان بوجھ کر مرغی مارکیٹ میں شارٹ کردیتے ہیں جس کے بعد قیمتیں بڑھ جاتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ عوام مرغی کا ایک ہفتہ مزید بائیکاٹ جاری رکھے تاکہ اس کی قیمت مزید کم ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں