اداکار براڈ پٹ 5سال بعد انجیلنا جولی سے بچوں کی حوالگی کا کیس جیت گئے
لاس اینجلس:امریکی عدالت نے ہولی وڈ اداکار براٹ پٹ اور ان کی سابق اہلیہ انجلینا جولی کے درمیان گود لیے بچوں کی حوالگی کے کیس میں 5 سال بعد براڈ پٹ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔دونوں کے درمیان 6 بچوں کی حوالگی کا کیس 2016 سے زیر سماعت تھا اور ان کا کیس کم از کم 4 مختلف عدالتوں میں چلا۔دونوں کے درمیان یہ کیس وقت شروع ہوا تھا جب کہ 2016 میں انجلینا جولی نے دعویٰ کیا کہ براڈ پٹ نے ان کے بڑے بیٹے 19 سالہ میڈوکس کو طیارے میں سفر کے دوران مارا۔مذکورہ واقعے کے بعد انجلینا جولی نے براڈ پٹ سے علیحدگی اختیار کرکے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی تھی اور ریاست کیلی فورنیا کی عدالت نے اپریل 2019 میں ان کی طلاق کے فیصلے میں دونوں کو ’غیر شادی شدہ‘ قرار دیا تھا
Load/Hide Comments


