دنیا میں بولنے کی جتنی آزادی پاکستان میں ہے شاید ہی کہیں اور ہو،جام کمال
کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہماری قوم نے ایک عجیب اور نازیبا طرز عمل اختیار کیا ہے جس سے نقصان پہنچا ہے دنیا میں بولنے کی جتنی آزادی پاکستان میں ہے شاید ہی کہیں اور ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا جام کمال خان نے کہا کہ دنیا میں جتنی آزادی بولنے اور بلاوجہ کیس کرنے کی پاکستان میں ہے شاید کہی ہو فیس بک،Twitter،youtubeپروگراموں Whatsappبغیر کسی ثبوت اور حقائق کے حکومتوں، اداروں اور افراد کے احترام اور کردار کو نقصان پہنچا اور اچھالا جاتا ہے 80%پروگراموں میں یہی منظر ہر دن ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری قوم نے ایک عجیب اور نازیبا طرز عمل اختیار کیا ہے جو بہت نقصان دے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


