سیاسی مخالفین کے بعد سلیکٹڈ نے اب عدلیہ، وکلاء اور میڈیا سے لڑائی شروع کر دی ہے، نیئر بخاری

اسلام آباد ,پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے بعد سلیکٹڈ نے اب عدلیہ، وکلاء اور میڈیا سے لڑائی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ خان صاحب آپ کے دماغ میں ہے کیا؟ عمران خان کے اتحادی بھی اب ان کی غلط بیانی اور وعدہ خلافیوں سے تنگ ہیں وہ زیادہ دیر تک ان کے ساتھ نہیں چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مہنگائی سے مر رہے ہیں جبکہ خان صاحب موسم گنوا رہے ہیں۔ سید نیر بخاری نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر ملک انتشار کا شکار ہو رہا ہے۔ سندھ کو آئی جی پولیس کے ذریعے چلانا، صوبائی خود مختاری میں مداخلت ہے۔ آئی جی سندھ پولیس اگر اتنے اچھے ہیں تو انہیں سرکاری ملازمین سے استعفیٰ دلا کر پی ٹی آئی سندھ کا صدر بنایا جائے۔ خود آئی جی سندھ کو چاہیے کہ اپنے کردار کا جائزہ لیں کہ ایک سرکاری ملازم کس طرح منتخب حکومت کی حکم عدولی کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں