بھارتی عملے کی بے دخلی اور سخت پروٹوکولز، پی ایس ایل شارجہ منتقل کرنے پر غور

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) ابوظبی میں سخت پروٹوکولز کے باعث پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 شارجہ منتقل کرنے پر غور کررہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیکنیشنز پر ابوظبی کے محکمہ صحت کے اعتراضات کے باعث پاکستان سپرلیگ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کرنے پر غورکیا جارہا ہے۔
پی ایس ایل مزید تاخیرکا شکار، بھارتی براڈ کاسٹرزکو ابوظبی کے ہوٹل سے نکال دیاگیا
خیال رہےکہ ابوظبی کے ہوٹل میں 2 دن سے موجود بھارتی ٹیکنیشنز کو نکال دیا گیا تھا جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی ٹیکنیشنز اب دبئی میں قرنطینہ کے7 دن مکمل کریں گے ، ان کی کلائیوں میں قرنطینہ بینڈ باندھا گیا ہے، یہ افراد ایک مخصوص علاقے سے باہر نہیں جا سکتے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیکنیشنز سب سے اہم پروڈکشن اسٹاف میں شامل ہیں، جن کے بغیر ٹیلی وژن پروڈکشن کا آغاز نہیں ہو سکےگا ،بھارتی مرکزی ٹیکنیشنز شارجہ میں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں