مارواڑ حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 10ہو گئی، وزیرداخلہ کی تصدیق
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیرداخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو نے خبر رسان ادارے سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دس ایف سی اہلکاروں کی میتیں کوئٹہ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پہنچادی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ حملے میں سات ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ میں داخل کردیا گیا۔ زخمیوں میں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ حملہ پیر کی شام کو کوئٹہ کے مشرق میں تقریباً 70 کلومیٹر دور مارواڑ کے قریب پیر اسماعیل زیارت کے مقام پر فرنٹیئر کور بلوچستان غازہ بند سکاؤٹس 129 ونگ کی اویس چیک پوسٹ پر کیا گیا تھا۔صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ ایف سی کے جوانوں نے بھر پور مقابلہ کیا۔ جوابی کارروائی اور اس کے بعد کیے گئے آپریشن میں بھی کئی حملہ آور مارے گئے۔
Load/Hide Comments


