ڈاکٹروں پر تشدد اور گرفتاری کے واقعہ کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے کمیٹی کی تشکیل دے دی
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے ڈاکٹروں پر تشدد اور گرفتاری کے واقعہ کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی پانچ روز میں رپورٹ ڈی آئی جی پولیس کو جمع کروائے گی، تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے ڈاکٹروں پر تشدد اور گرفتاری کے واقعہ کے ذمہ داروں کو تعین کرنے کیلئے ایس ایس پی آپریشنز،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے، بلوچستان کانسٹیبلری کے ایس پی، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی تمام حقائق اور ثبوتو ں کا جائزہ لیتے ہوئے واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کریگی اورپانچ روز میں اپنی رپورٹ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کو جمع کروائے گی
Load/Hide Comments