صدر علوی وزیراعظم کے برعکس سخت لاک ڈاؤن کے حامی
اسلام آباد،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں سخت لاک ڈاؤن چاہتے تھے، ملک میں اشیا خور و نوش وافر مقدار میں موجود ہیں۔اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ ایوان صدر میں متحرک ہوں اور بھرپور کام کر رہا ہوں، میری خواہش تھی کہ زیادہ سخت لاک ڈاؤن ہو۔انہوں نے کہا کہ گندم اور چینی بحران آیا، وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کرائیں اور رپورٹ آگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی بحران کی رپورٹ پبلک کرنا بہت ضروری تھا، فرانزک رپورٹ آنے دیں پھر مزید حقائق بھی سامنے آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ ٹاسک دیے ہیں جن پر کام کر رہا ہوں، قانون سازی کے لیے افہام و تفہیم کا ماحول نہیں ہے۔ صدر مملکت نے واضح کیا کہ چینی بحران کی رپورٹ ا?نے کے بعد بھی موجود حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، حکومت اپاہج نہیں، بہت کچھ کرسکتے ہیں۔