بلوچستان شہدا کی سرزمین ، بلوچ اپنے وطن کیلئے مر مٹنے والی قوم ہے، نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان جاری بیان میں کہا ہے کہ شہید حمید بلوچ قومی جدوجہد اور بلوچ سیاست میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا۔سیاسی کارکن ان کے افکار کی آبیاری کو سیاسی جدوجہد کا نصب العین بنائے۔نیشنل پارٹی شہید حمید بلوچ کی برسی کے موقع پر انکی جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔آج کوئٹہ سمیت صوبے بھر نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہید حمید ڈے منایا جائے گا۔۔بیا ن میں کہا گیا کہ بلوچستان شہدا کی سرزمین اور بلوچ قوم وطن پر مٹنے والی قوم ہے۔ہر بلوچ جو سیاسی شعور سے اراہستہ ہے وہ شہید حمید بلوچ کی شعوری و فکری تحریک کا تسلسل ہے۔اور اسی تسلسل کو منظم و متحرک کرنے کےلیے شعوری سیاسی قیادت کردار ادا کرسکتا ہے۔نیشنل پارٹی بلوچ کی قومی جدوجہد کو شعوری و فکری طور آگے بڑھا رہی ہے۔اور اس کاروان میں پارٹی اصول اور وطنی کمٹمنٹ بنیادی اور انقلابی کرادر ادا کررہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ آج 11 جون کو شہید حمید بلوچ کی برسی کو موقع نیشنل پارٹی بلوچستان بھر میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کررہی ہے۔کوئٹہ میں سوشل میڈیا کانفرنس بیاد حمید شہید منعقد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں