آج کسی مسجدکو سیل نہیں ہونے دیں گے‘ مولانا راشد سومرو
کراچی، جمعتہ المبارک کے موقع پر کسی مسجد کو سیل نہیں ہونے دیں گے، تبلیغی جماعت کے ساتھ مزید زیادتی کسی صورت برداشت نہیں، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے جے یو آئی کے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اسلم غوری، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد سمیع الحق سواتی بھی ان کے ہمراہ تھے۔مولانا راشد محمود سومرو نے آئی جی سندھ سے واضح طور پر کہا کہ جمعیت علماء اسلام کورونا وائرس کے بعد سے پیدا شدہ صورتحال پر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہرممکن تعاون کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے علمائکرام کے متفقہ اعلامیے کے روشنی میں ائمہ کرام کو محدود اجتماعات کا پابند بنایا، عوام کو مساجد میں آنے سے روکنا علماء کرام یا مساجد انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں تھی، لیکن اس کے باوجود جمعہ اجتماعات کی پاداش میں مساجد کو سیل کیا گیا، ائمہ کرام پر ایف آئی آر درج ہوئیں انہیں ہتھکڑیاں تک پہنائی گئیں، تبلیغی جماعتوں کو بے یارومددگار چھوڑ کر سندھ بھر کے مختلف محلوں اور گوٹھوں میں قید کرکے ان سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا، جمعیت علماء اسلام اور مذہبی حلقوں کی جانب سے اتنے تعاون کے باوجود یہ صورتحال ہمارے لئے افسوسناک تھی، اس کے باوجود ہم نے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز نہیں ہونے دیا، لیکن مزید اس طرح کے اقدامات برداشت نہیں کئے جائیں جائیں گے