ابوظہی، عوامی مقامات میں داخلے کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار

ابوظبی:متحدہ عرب امارات میں شامل آبادی کے لحاظ سے دوسری بڑی امارت ابوظہبی نے 15 جون سے شاپنگ مالز، ریستوران، کیفے اور دیگر عوامی مقامات تک رسائی صرف ان لوگوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنھیں کووِڈ19 کی ویکسین لگ چکی ہے یا جن کا حال ہی میں پی سی آر کا منفی ٹیسٹ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابوظبی نے نئے قواعدوضوابط کا اعلان رات دیر گئے کیا،ابوظہبی کے میڈیا دفترنے بتایا کہ ان پابندیوں کا اطلاق عوامی مقامات،جم، ہوٹلوں،عوامی پارکوں، ساحل سمندر، سوئمنگ پولز، تفریحی مراکز، سینما گھروں اور عجائب گھروں پر بھی ہوگا۔ان مقامات پر آنے والے افراد کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ انھیں کووِڈ19کی ویکسین لگائی جاچکی ہے یا حال ہی میں ان کاسرکاری موبائل ایپ پر کووڈ19کا منفی پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا ہے اوروہ اس کی مکمل تفصیل اس ایپ ظاہر ہورہی ہے۔اگر کسی شخص کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگ چکی ہے توسرکاری موبائل ایپ اس کو سبز رنگ سے ظاہر کریگی اگر اس شخص کے پی سی آر کی رپورٹ منفی ہے تو وہ بھی سبز رنگ سے ظاہر ہوگی۔جن افراد کو ابھی تک ویکسین کی کوئی خوراک نہیں لگی ہے،انھیں اپنی سبز حیثیت برقرار رکھنے کے لیے ہر تین دن کے بعد ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہوگی۔ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے شخص کو ہر 30 دن کے بعد ایپ پر اپنی سبز حیثیت کی تصدیق کرنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں