امریکا کابل میں جنگی طیاروں سے حملہ کر سکتا ہے، امریکی اخبار

نیویارک: امریکی اخبارنے دعوی کیا ہے کہ امریکا کابل میں طالبان کے اثرورسوخ بڑھنے پر بمبار ڈرون یا جنگی طیاروں سے حملہ آور ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا کہ افغانستان میں غیر معمولی بحران اور طالبان کے اثرورسوخ کے پیش نظر امریکا افغان دارالحکومت کابل میں اپنے بمبار ڈرون اور جنگی طیارے بھیج سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں فوجی اڈے چھوڑنے کے بعد امریکا کو طویل عرصے تک طالبان کے حملے روکنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا، اس کے لیے خلیج فارس میں قائم امریکی فوجی اڈے کردار ادا کرسکتے ہیں۔اخبار کے مطابق امریکی حکام نے انہیں بتایا کہ امریکا مستقبل میں اس وقت افغانستان میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے تحت حملے کرے گا جب اس سے امریکا کو براہ راست کوئی خطرہ محسوس ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں