سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کردیئے

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کردیے۔ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلا ؤکے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی لگادی ہے۔ سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کردیے ہیں جس کے نتیجے میں کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد سے جدہ اور مدینہ جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے اور دیگر ایئر لائنز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ حکام کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے عمرہ ویزے پر جانے والوں کے متعلق نئے احکامات پر عملدرآمد کیاجا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں