فرانسیسی وزیر دفاع کا القاعدہ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

پیرس:فرانسیسی فوج نے مغربی افریقہ کیملک مالی میں القاعدہ کے اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس بارلے نے کہا ہے کہ القاعدہ کا کمانڈر 2013 میں 2 فرانسیسی صحافیوں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھا۔فرانسیسی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ القاعدہ کمانڈر باکابو فرانسیسی فوج کے خصوصی دستے کی کارروائی میں ہلاک ہوا۔ کارروائی گزشتہ ہفتے کے روز مالی کے شمالی علاقہ اجیلہاک میں کی گئی۔انکا مزید کہنا تھا کہ کارروائی میں باکابو سمیت چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں