کوئٹہ میں سینئر وکیل کے قاتل 3دن گزرنے کے باوجود بھی گرفتار نہ ہو سکے
کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر سینئر وکیل کے قتل کو تین روز گزر نے کے باوجود مقتول کے ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے پولیس واقعہ کی مختلف پہلووں پر تفتیش کر رہی ہے۔پولیس کے سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر تین روز قبل قتل ہونے والے وکیل عظمت اللہ کاسی کے کیس کے حوالے سے دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو تفتیش کے مختلف پہلو وں پر کام کر رہی ہے جبکہ اس سلسلے میں ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی گئی ہے تاہم ابھی تک کیس میں ملوث ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا کیس میں تاحال کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی تاہم کوششیں جاری ہیں جلد کامیابی ملنے کا امکان ہے ڈبل روڈ پر بدھ کی شب نامعلوم افراد نے وکیل کے چیمبر میں گھس کر اس کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔
Load/Hide Comments


