بلوچستان،شدید گرمی کی لہر برقرار، سبی میں 48جبکہ کوئٹہ میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے سبی اور نوکنڈی میں درجہ حرارت48 اور کوئٹہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے شمالی اور جنوبی سمیت مختلف شہروں میں شدید گرمی کی لہر میں کمی نہیں آئی ہے اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث موسم شدید گرم اور خشک ہے ہفتہ کو پھر وادی کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں موسم گرم رہا اور درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیادالبندین میں درجہ حرارت 47،پنجگور اور خضدار میں 43،لسبیلہ میں 42،ژوب میں 41اور تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نوکنڈی، دالبندین،پنجگوراور سبی و گردونواح میں موسم ایسے ہی شدید گرم رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں