کولمبیا، کوئلے کی کان میں دھماکہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر9 ہوگئی

بوگوٹا:لمبیا کے بویاکا ڈیپارٹمنٹ میں کوئلے کی کان میں دھماکہ کے بعد سات کان کنوں کی لاشیں مل گئی ہیں، جس سے ہلاکتوں کی تعداد9 ہوگئی۔مقامی حکام نے بتا یا ہے کہ جمعہ کے روز تین کارکنوں کو بچالیا گیا تھا جبکہ دیگر دو افراد کی لاشیں ملی تھیں۔کان کنی کی قومی ایجنسی (اے این ایم) کے ڈائریکٹر، جوان میگوئل ڈ یورن نے اس کان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے ، جو سوچا کی بلد یہ کے قریب واقع ہے۔اس عہدیدار نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ہم بویاکا کی سوچا کان میں پھنسنے والے 9 کان کنوں کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔(ہم) ان کے اہل خانہ کو اظہار یکجہتی(کا پیغام) بھیجتے ہیں اور ہم زندہ بچائے گئے ان تینوں کان کنوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔اس پر ہم کان کنی کی ریسکیو ٹیم اور امدادی تنظیموں اور آپ کے کام کے شکر گزار ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں