کرونا،کوئی نہیں کہہ سکتا آئندہ 2 ہفتے بعد کیا ہوگا،عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کیپاس جتنے وسائل ہیں وہ استعمال کر رہے ہیں کوروناریلیف فنڈکیلئے ٹیلی فون میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو سمجھانا چاہتاہوں لاک ڈاؤن دراصل کیاہے، لاک ڈاؤن سیملک کویقیناً نقصان ہوگا، جاپان نیلاک ڈاؤن کیاتو ایک ہزار ارب ڈالر کا پیکج دیا اور پاکستان نے زور لگا کر 8 ارب کاپیکج دیاہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین نیووہان کومکمل لاک ڈاؤن کر کیکورونا پر کنٹرول کیا ہم سے کوئی نہیں کہہ سکتا آئندہ 2 ہفتے بعد کیا ہوگا ہمیں مسلسل جدوجہد جاری رکھنی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کوبتانا چاہتا ہوں فنڈ کیوں دیناہے؟ 144ارب روپے 1کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کریں گے، فنڈاس لییجمع کررہیہیں تاکہ مستحقین کی مددکرسکیں، ہم نے 22کروڑ عوام کی برے وقت میں مدد کرنی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے ایسے سائل نہیں کہ لوگوں کی بھرپور مدد کی جاسکے اس لیے حکومت اپنے تمام وسائل استعمال کررہی ہے اور مخیرحضرات بھی مدد کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں