خضدار،اپوزیشن کی کال پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کارکنان نے بلاک کردیا
خضدار(نمائندہ انتخاب) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمٰن ساسولی کی قیادت میں بی این پی کارکنان نے زیروپوائنٹ کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا۔بلوچستان حکومت کی جانب سے اپوزیشن پارٹیز کو بجٹ میں نظرانداز کرنے کی وجہ سے آج روڈ بند کر دیا گیابی این پی کے ضلعی صدر شفیق الرحمٰن ساسولی کی قیادت میں بی این پی کارکنان نے زیروپوائنٹ سے روڈ بلاک کردیا۔حکومت بلوچستان کی جانب سے بجٹ میں خاطر خواہ ترقیاتی اسکیم شامل نہیں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کوئی اقدامات نہیں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی نہیں کیا جارہا ہے جبکہ دیگر صوبوں کے برابر بلوچستان کو لانے کے لئے بجٹ پیش کرکے ازالہ کیا جائے ۔
Load/Hide Comments


