نوشکی، لیویز کی کارروائی 56پاکستانی باشندوں کو غیر قانونی طور پر یورپ جاتے ہوئے گرفتار کر لیا

نوشکی:بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کلنگورچیک پوسٹ پر لیویز نے 56پاکستانی باشندوں کو گرفتارکرلیاہے جو غیرقانونی طریقے سے یورپ جاناچاہتے تھے۔گزشتہ روزکلنگور چیک پوسٹ پر لیویز کی کارروائی، بذریعہ ٹرک سفر کرنے والے 56 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے یہ شہری غیر قانونی راستے سے ایران اور اسکے بعد آگے یورپ جانے کے خواہشمند تھے جبکہ انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد میں زیادہ تر کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں