ساحل بلوچستان اور عوام کے مفادات کا تحفظ نیشنل پارٹی کا منشور ہے، جان محمد بلیدی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے ساحل بلوچستان پر غیرملکی اور بین الصوبائی ٹرالروں کی موجودگی اور غیر قانونی شکار پر اپنے تحفظات کا اظہار سوشل میڈیا کے نیٹ ورک ٹیوٹر پر کرتے ہوئے کہا کہ سمندری حیات اور ساحل بلوچستان کو محفوظ بنانا اور عوام کے مفادات کا تحفظ نیشنل پارٹی کا بنیادی منشور ہے گوادر میں غیر قانونی سمندری شکار پر پابندی لگائی جائے انھوں نے کہا کہ غیر ملکی اور بین الصوبائی ٹرالروں کے شکار کے لائسینس فوری طور پر منسوخ کرکے سمندری حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔گوادر اور ساحل بلوچستان پر آباد لوگوں کی معاشی سرگرمیوں کا محور سمندری حیات ہے عوام کے روزگار کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ غیرقانونی سمندری شکار پر پابندی عائد کردی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں