کابل میں 5روز سے بجلی فراہمی منقطع

کابل: افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، مزید 5 اضلاع پر قبضہ کر لیا۔ ادھر امریکی ڈرون حملوں میں 55 طالبان جنگجو مارے گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے یہ قبضے صوبہ وردک، تاخر، قندھار اور بلخ کے اضلاع پر کئے۔ طالبان نے حکومتی فورسز کی طرف سے چھوڑی گئی فوجی گاڑیوں پر بھی قبضہ کر لیا۔ مزید کئی علاقوں میں طالبان اور افغان حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔علاوہ ازیں افغانستان میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 248طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔جھڑپوں کی وجہ سے کابل میں مسلسل پانچویں روز بجلی کی فراہمی منقطع رہی۔شر پسندوں نے تاجکستان سے آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو گزشتہ ہفتے تباہ کیا تھا۔افغان وزارتِ دفاع کے مطابق جھڑپوں میں 24گھنٹوں کے دوران 200سے زائد طالبان مارے گئے۔افغانستان کی پاور سپلائی یوٹیلیٹی کے ترجمان محمد ہاشم نے ترک خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ شر پسند عناصر نے گزشتہ ہفتے 2 پاور ٹرانسمیشن ٹاورز کو تباہ کر دیا تھا جن کی بعد میں مرمت کر دی گئی تھی۔محمد ہاشم کے مطابق حکومت صوبے بغلان میں لڑائی کی وجہ سے بجلی کی ترسیل کی کیبلز کو جوڑنے اور بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے میں ناکام رہی ہے۔افغان وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران کابل سمیت مختلف صوبوں میں آپریشن کے دوران 248 طالبان ہلاک جبکہ 137زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں