بلوچستان حکومت رواداری اور مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی رولنگ کے تحت اپوزیشن اراکین اسمبلی کیخلاف درج مقدمہ واپس لینے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔لیاقت شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن اراکین پر مقدمہ واپس لینے کے لیے چیف سیکرٹری کی بھجوائی گئی سمری پر وزیر اعلی کے دستخط کے بعد مقدمات واپس ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت مفاہمت و رواداری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، اپوزیشن اراکین اسمبلی سے حکومتی وفود ملاقات کرتے رہے ہیں اور ہمیشہ مذاکرات کے عمل کو جاری رکھا گیا۔ترجمان نے کہا کہ بلوچستان حکومت سیاسی تنا ختم کرکے تمام تر توجہ عوام کے فلاح و بہبود پہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔
Load/Hide Comments


