کوہلو، مختلف واقعات میں خاتون جاں بحق 3افراد زخمی
کوہلو: کوہلو میں مختلف واقعات میں خاتون جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تحصیل ماوند میں کے علاقے میں طوفانی بارشوں سے رات گئے سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے مسما(س)جاں بحق ہوگئیں جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے، دریں اثناء میر چنگیز پٹرولیم کے قریب موٹر اور رکشے میں حا دثہ پیش آیا حادثے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدڈیرہ غازی خان ریفر کردیا گیا۔ علاوہ ازیں تمبو میں آسمانی بجلی گرنے سے کلی رہزان کے رہائشی ایک شخص زخمی ہوا جنہیں طبعی امداد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ قبل ازیں گرانڈ وڈھ کے مقام پر سڑک اور سوناری پل بہہ جانے سے کوہلو کا کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا لیویز فورس کے ٹیمیں سڑک کی بحالی میں مصروف ہیں ذرائع کے مطابق بھاری مشینری نہ ہونے سے مشکلات درپیش ہیں جبکہ مختلف مقامات پر درجنوں بھیڑ بکریاں اور جانور پانی میں بہہ گئے۔


