اجتماعی قومی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں،بی این پی
اورماڑہ:بی این پی اجتماعی قومی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہی ہے بی این پی ذاتی و گروہی مفادات کی خاطر سیاست کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں اورماڑہ میں عین اللہ بلوچ‘ محمد حنیف کی سربراہی میں پارٹی میں سینکڑوں افراد نے شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا جمہوری اور قومی پارٹی ہونے کے ناطے بلوچ اور بلوچستانی عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرر ہے ہیں سی پیک سے ترقی و خوشحالی کے دعوے پہلے مرحلے میں گوادر کے تمام علاقوں میں صاف پانی‘ صحت اور تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائیں بعد میں من گھڑت دعوے کرتے پھریں بی این پی ترقی کے خلاف نہیں وہ ترقی بے سود ہے جو گوادر کے بلوچوں کیلئے نہیں ماہی گیر نان شبینہ کے محتاج بنتے جا رہے ہیں غیر قانونی غیر ملکی ٹرالنگ سے ماہی گیروں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جس نے چھپ ساد رکھی ہے غریب و محکوم ماہی گیروں کے کشتیوں کی فیسوں میں صوبائی حکومت نے سو فیصد اضافہ کر کے ان کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار اورماڑہ میں پارٹی میں شمولیتی پروگرام سے عین اللہ بلوچ کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ‘ مرکزی کسان وماہی گیر سیکرٹری عزیز بلوچ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبران سینیٹر قاسم رونجھو‘ ایم این اے حاجی ہاشم نوتیزئی‘ ضلعی صدر کہدہ علی‘ قاسم دشتی نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی گوادر کے رہنمائمیر انور بلوچ‘ شے مختیار بلوچ‘ عین اللہ بلوچ سمیت پسنی و اورماڑہ کے رہنماء‘ کارکن و دیگر بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی قومی نظریاتی سیاست عوامی قوت ہے بی این پی مفادات پرستوں‘ گروہی مفادات کے حصول کیلئے کوشاں رہنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں آج سی پیک سے ترقی کے دعوے تو کئے جا رہے ہیں مگر ان سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ ضلع گوادر کے ہر طبقہ فکر سے جا کر پوچھے کہ آیا اکیسویں صدی میں گوادر‘ جیونی‘ پسنی‘ اورماڑہ‘ پشکان و دیگر علاقوں کے عوام کو صاف پانی میسر ہے اسی طرح بجلی بھی نہ ہونے کے برابر ہے ماہی گیر جو ہزاروں سالوں سے ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ ہیں بحر بلوچ کی حفاظت کیلئے سامراجی قوتوں سے لڑتے رہے ہیں آج انہیں اتنا مجبور کیا جا رہا ہے وہ نان شبینہ کے محتاج بنتے جا رہے ہیں گوادر‘ جیونی‘ پسنی میں جی ٹی ٰفش ہاربر کی تعمیر میں خوردبرد قابل تشویش ہے بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں اجتماعی قومی مفادات کیلئے جدوجہد کرتی آ رہی ہے کبھی بھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی مفادات‘ مراعات لیتے تو آج صوبائی و مرکزی حکومتوں میں وزارتیں ہمارے پاس ہوتی بی این پی نے چھ نکات میں لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت تمام اجتماعی قومی مفادات کو ترجیح دی ترقی کے خلاف نہیں مگر ایسی ترقی چاہتے ہیں جس سے گوادر کے ماہی گیر نان شبینہ کے محتاج نہ ہو‘ عوام کو صاف پانی میسر ہو‘ روزگار کے مواقع مہیا ہوں اس سے بعد حکمران گوادر کی ترقی کا راگ الاپیں۔


