جیکب آباد، خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آتشزدگی، 10گھر جل کر خاکستر

جیکب آباد:جیکب آباد میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آتشزدگی، 10 گھر جل کر خاکستر ہوگئے، سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود جان محمد ٹالانی کالونی میں رہائش پذیر خانہ بدوش لوگوں کی جھگیوں میں اچانک بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا جس کے نتیجے میں سوالی، سکندر، مولا بخش، نواب، محمد علم، جاوید، خادم حسین، سرود سمیت 10 لوگوں کی جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ گھر میں موجود قیمتی سامان اور چار موٹر سائیکلیں جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی، متاثرین کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع فائر برگیڈ عملہ کو دی لیکن کوئی نہیں پہنچا جس کی وجہ سے ہمارا بہت زیادہ نقصان ہوگیا، جھگیاں جل کر خاکستر ہونے کے بعد متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارومددگار بیٹھے ہوئے ہیں متاثرین نے ضلع انتظامیہ اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں