سندھ حکومت کا مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگانے کا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت نے مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹرمرتضی وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگایا جائے گا۔ مرتضی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کی صوبائی کابینہ کے کئی اراکین نے مخالفت کی تھی تاہم وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کی تجویز پر پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے اس کی منظوری دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں