کوئٹہ میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا احتجاجی کیمپ چھٹے روز بھی جاری رہا
کوئٹہ:کوئٹہ میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی جانب سے عارضی طور پر تعینات کئے گئے نرسوں کے کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے احتجاجی کیمپ چھٹے روز بھی جاری ہے احتجاج میں بیٹھے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ نرسوں کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کی نرسوں کے کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے احتجاجی کیمپ چٹھے روز بھی جاری رہاسول اسپتال میں نرسنگ ہاسٹل کے سامنے قائم کیمپ میں ایسوسی ایشن کے رہنماء اور اسٹاف نرسیں شریک ہیں احتجاج میں بیٹھے نرسز کا موقف ہے کہ انہوں نے عالمی وبا کورونا کے دوران طبی خدمات انجام دی ہیں صوبے کی اسپتالوں میں نرسز کی کمی ہے لیکن ضرورت کے باوجود نرسز کی کنٹریکٹ میں توسع نہیں کی گئی انہوں نے مطالبہ کیاکہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں نرسز کی خالی آسامیوں کی تشہیر تک نرسز کی کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔


