شاکربلوچ ایڈووکیٹ نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے،بلوچستان میں طلباء ذہنی اذیت کا شکار ہورہے ہیں، بی ایس او پجار
تربت (نمائندہ انتخاب) بی ایس او پجار کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین بوہیر صالح ایڈوکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شاکر بلوچ ایڈوکیٹ کی اغواء نما گرفتاری تشویشناک عمل ہے، شاکر بلوچ سے اگر کوئی گناہ یاجرم سرزد ہوئی ہے توانہیں عدالت میں پیش کیا جائے،آئے روز طلباء کی اغواء ہونے کی وجہ سے بلوچستان میں طلباء ذہنی اذیت کا شکار ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت اور جمہوری عمل اور ملک میں قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں،قانون کے طالب علم شاکر بلوچ ترقی پسند روشن خیال تعلیم دوست اور ترقی کے حامی طالب علم تھا ان کی اغواء نما گرفتاری سے ان کے گھر والوں کو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت سے گزرنا پڑ رہا ہے،انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ اگر شاکر بلوچ سے کوئی جرم اورگناہ سرزد ہوئی ہو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے شاکر بلوچ لاء کالج کا طالب علم ہے اس عمل سے اس کی تعلیم کو نقصان پہنچ رہا ہے،بوہیر صالح نے آخر میں اپیل کی کہ شاکر بلوچ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔


