اوستہ محمد شہر میں جوئے کے اڈے چل رہے ہیں، سماجی حلقے
اوستہ محمد: اوستہ محمد کے شہریوں اور سماجی حلقوں نے میڈیا کو شکایت کی کہ اوستہ شہر میں جوئے کے اڈے چل رہے ہیں جس سے نوجوان نسل تباہی کی طرف جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جوئے سے جرائم بڑھ رہے ہیں اور نوجوان نسل تباہی کی جانب بڑھ رہے ہیں عوامی حلقوں نے شکایت کی کہ جوئے کے اڈے سی آئی اے پولیس کے انچارج کی اجازت پر چل رہے ہیں اور شام کو روزانہ کی بنیاد پر ان کے اہلکار بھتہ لیکر آتے ہیں انہوں کوئی پوچھتہ بھی نہیں ہے انہوں نے ڈی آئی جی نصیر آباد سے اپیل کیا کہ وہ اس لعنت کے خاتمے کے لئے اقدام کریں اور نوجوان نسل کو بچائیں۔
Load/Hide Comments


